چلو سجنا!
محبت نام سے ہم نے جو دلکش بت سجائےہیں
انھیں اب توڑ ڈالیں
کہ بے معنی سی یہ پوجا
کئی رشتوں،
کئی خوشیوں کو ہم تک آنے سے
ہر بار روکے ہے۔
۔

تو کیا کہتے ہو
یہ بت توڑ ڈالیں اب؟
کہ پوجا پاٹ میں بھی ہم
برابر لینے دینے کی
پرانی اک روایت پر
بڑا ایمان رکھتے ہیں

میمونہ عباس خان